عوام کو پھر بڑا جھٹکا، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا عوام کو جھٹکے پہ جھٹکا، بجلی ایک روپے 46 پیسے مزید مہنگی کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپیہ 46 پیسے فی یونٹ بڑھا دی، اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

 

 

 

نیپرا کی جانب سے بجلی نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہو گا۔ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

close