سونے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا دام 5 ڈالر کمی کے ساتھ 1940 ڈالر فی اونس ہے۔

close