چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کتنے روپے فی کلو ہو گئی؟

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور دکاندار من مانی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔

کوئٹہ میں ایک کلو چینی کی قیمت 180 روپے کی فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری چکرا گئے ہیں۔

close