ڈالر بے قابو، انٹربینک مارکیٹ میں مزید مہنگا ہو گیا Posted on August 16, 2023 by News Desk نگراں حکومت کے قیام کے شروع میں ہی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بے قابو ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے 13پیسے کے اضافے سے 294روپے 63پیسے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے اضافے سے 303 روپے کا ہوگیا۔