اسلام آباد(پی این آئی) 15 اگست سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کیا ہوگی؟ عوام کیلئے بُری خبر آگئی۔۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قمیت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے ۔موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں