سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں1500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 217000 ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کی کمی کے بعد 186043روپے ہوگئی ہے ۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1919 کی سطح پر آگئی۔

close