ڈالر کی قلت، کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد بند کرنے کا اعلان

کراچی (پی این آئی) 25 جون کے بعد کھانے پینے والی تمام مصنوعات کی درآمد بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحت صدیق نے اپنے ممبران کے نام اعلان میں بتایا ہے کہ تمام بینک درآمد کنندگان کو ڈالر دینے سے انکاری ہیں۔۔۔۔۔ اس لیے درآمد کنندگان کے ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام درآمد کنندگان اپنے انڈینٹر کو بتادیں کہ 25 جون کے بعد کوئی شپمنٹ روانہ نہ کی جائے، اس وقت جو مال پورٹ پر پہنچ چکا ہے یا راستے میں ہے امپورٹرز اس کی کلیئرنس کے ذمہ دار ہیں،

25 جون کے بعد اگر کوئی بھی شپمنٹ کرائی گئی تو اس کی کلیئرنس کی ذمہ داری امپورٹرز پر نہیں ہوگی۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس وقت زر مبادلہ کے مسائل کی وجہ سے ہزاروں کنیٹنرز پورٹس پر پھنسے ہیں، ان پر جرمانہ اور چارجز پڑ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک ان کیلئے زر مبادلہ فراہم نہیں کررہا، اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا بحران پیدا ہو جائے گا، اسٹیٹ بینک کی پالیسی سے کاروبار، معیشت اور ملک کو بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے۔۔۔۔

close