موجیں ہی موجیں، سونے کی قیمتوں میں پھر نمایاں کمی ہوگئی، خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی(پی این آئی)موجیں ہی موجیں، سونے کی قیمتوں میں پھر نمایاں کمی ہوگئی۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 221700روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت1458 روپے کم ہو کر 190072 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

close