پٹرول سستا ہونے کا انتظار کرتے چہرے مایوس ہو گئے، انتظار طویل ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا،جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 262روپے اور ڈیزل کی قیمت 253روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے 7پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 147روپے 68پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

جمعرات کو وزارت خزانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے اور کئی اخبارات نے رپورٹ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3روپے اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں کمی ہو گی، میں حیران ہوں کہ میڈیا کو پتہ نہیں یہ خبریں کیسے اور کہاں سے مل جاتی ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے اور ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے 7پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جو آج کے اخبارات میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا وہ اضافہ نہیں ہے۔۔۔۔

close