نوجوانوں کو بغیر سود قرضے اور لیپ ٹاپ دینے کیلئے رقم مختص کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بلاسود قرضے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلئے رقم مختص کر دی گئی، تعلیم اور سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈاؤمنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلبا و طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔ نوجوانوں کو چھوٹے قرضے دینے کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کیلئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کیلئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے، سپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔بلال اظہر نے مزید کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طور پر کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ بجٹ 2023-24 میں زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔

close