انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی امریکی ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے کا تھا۔

close