حکومت کا سستی گیس واپس عام عوام کو دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نئی پالیسی امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عام لوگوں کو فراہم کی جائے گی، مہنگی بجلی بنانے والے کارخانوں سے بھی گیس واپس لے لی گئی۔

روسی تیل جلد آجائے گا، روسی تیل سے قیمت کم اور توانائی بحران حل ہوگا، وزیراعظم نے 10 سے 14ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج کابینہ کی تونائی کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں، وزیراعظم نے 10 سے 14ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا ہے، اس کے ذریعے توانائی کا ایک نیا شہر آباد ہوگا، آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔وزیراعظم نے بتایا کہ ہماری سیاست سائفر نہیں ہے بلکہ قومی ترقی ہے، ہماری سیاست جھوٹ پر مبنی بیانات نہیں بلکہ حقیقت میں روس سے آنے والا تیل ہے، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کردیا گیا ہے، بجلی بنانے والے کارخانوں سے گیس واپس لے لی گئی، گیس استعمال کرکے مہنگی بجلی بیچنے والوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے۔

امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عام لوگوں کو فراہم کی جائے گی، فیصلے سے عوام سہولت فراہم ہوگی،ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمے داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے روس کے ساتھ تیل خریداری کا ڈھنڈورا پیٹا لیکن موجودہ حکومت نے روس سے تیل خریداری کے حصول کو ممکن بنایا، روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ ہوچکا ہے روس سے جلد سستا تیل درآمد کیا جائے گا، روسی تیل ملنے سے قیمت کم اور توانائی بحران حل ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے توانائی کی کمی کو پورا کررہے ہیں، پاکستان جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

close