گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر

لاہور(پی این آئی) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر یہ ہے کہ پاکستان میں گاڑی بنانے والی بڑی گاڑی ساز کمپنی سوزوکی موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق چھ اپریل سے ہو گا۔ پاک ویلز کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی ہے۔ اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔

سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔ سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں