گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانا ہوا آسان، بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی

لاہور(پی این آئی)شہریوں کو گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے کےلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔محکمہ ایکسائز نے گھرجاکرگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کیلئےموبائل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسائز کے نمائندے خواہشمند شہریوں کی گاڑیاں انکے گھرجا کر رجسٹرڈ کریں گے۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائزملازمین روزانہ کی بنیاد پرگھر کی دہلیزپرگاڑی رجسٹرڈ کریں گے جس کےلئے ٹیب خریدے جائیں گے۔شہریوں سے فی کلومیٹر کے حساب سے سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ موبائل سروس سے گھربیٹھے رجسٹریشن کیساتھ ساتھ کرپشن کی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔ڈی جی ایکسائزمحمد علی نے موبائل سسٹم کے آغاز کیلئے اشیا کی خریداری کی سمری بھجوا دی ہے۔

close