کراچی(پی این آئی)سونا کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 172 روپے کم ہو کر 169,324 روپے پر آ گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے کے بعد 1,834 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں