سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی

جدہ(پی این آئی ) پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاوس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں، اس کمپنی کو 2009ءمیں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔

close