پاکستان کی معاشی صورتحال پرسٹیٹ بینک نے اہم بیان جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گزشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی ہیں، آئی ایم ایف سٹینڈ بائی معاہدے سے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد رہی، مرکزی بینک کے مطابق سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارہ کم ہوا ہے۔ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔رپورٹ میں بتایاگیا کہ طلب کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا زور رہا، پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔

close