اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی،3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔ بجلی صارفین سے 76 ارب کی اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی مد میں وصول کی جائے گی۔
صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایک روپیہ فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جو آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا، وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں