سونے کی قیمتیں دھڑام سے نیچے آگریں، فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری، قیمت 3300 روپے مزید کمی ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار سے کم ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کے امکان کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔ رواں ہفتے میں ڈالر 8 روپے سے زائد سستا ہوا ہے۔ آج صبح بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوا۔انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔گذشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 275 روپے سے کم ہو کر273.50 روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت4 روپے کی کمی کے بعد 280 روپے سے گھٹ کر276 روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں3 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 295 روپے ہو گئی اسی طرح 4روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 330 روپے ہو گئی۔

سعودی ریال کی قیمت فروخت 73.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75روپے رہی۔ جبکہ 023ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہتر توقعات پر سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اور گیس، پاور ،فارما ٹیلی کام،پیٹرولیم،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار میں تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 41600 اور 41700 پوائنٹس کی مزید دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 53.46 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھگئیں جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 24ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

close