غریب کی سواری ،پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 8فیصد اضافہ کردیا ۔ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ پندرہ فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارہ کے لیے کرایوں کو ریشنلائز کرنا از حد ضروری اور ناگزیر ہو چکا ہے۔ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ فیصد اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔پاکستان ریلویز اپنے مسافروں کی قدر کرتا ہے اور کسی بھی غیر ضروری اضافے کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ لیکن انہی کرایوں پر آپریشن سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہو سکتا۔پاکستان ریلوے اپنے معزز مسافروں سے تعاون کی امید رکھتا ہے۔۔۔۔

close