اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے
جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1909 ڈالر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں