اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے اچھی خبریں آنا شروع ہو رہی ہیں۔ اس والے سے میڈیا رپورٹ میں تایا گیا ہے کہعالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مالی مدد کے لیے منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجلاس میں دی گئی۔ عالمی بینک کی طر ف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم سندھ میں 5 منصوبوں کے لیے منظور کی گئی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان 5 میں سے 3 منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں۔
ورلڈ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر 2 منصوبے ماں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں