توشہ خانہ کیس، عمران خان کو مہلت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو مہلت مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی ہے۔ ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کیے گئے نااہلی کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتے، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔
معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔

close