کراچی(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر 22 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔






