اسلام آباد(پی این آئی)سونے کی خریداری کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی، فی تولہ قیمت میں پونے 7 ہزار سے زائد کی کمی سامنے آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے سے زائد کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے پر 5 ہزار 829 روپے کمی ہوئی جو اب 1 لاکھ 22 ہزار 857 روپے میں دستیاب ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1ہزار 640 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں