مشتبہ منی چینجرز، حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ایف آئی اے کو سگنل دے دیا گیا

کراچی(آئی این پی)ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھاؤسے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی ا?ڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔۔۔۔۔۔

close