سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ نئی قیمت کیا ہو گی؟ خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی (پی این آئی)سونا پھر مہنگا ہو گیا۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1 تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

 

 

10 گرام سونا 1028 روپے اضافے سے 1لاکھ 33 ہزار 916 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1675 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

close