آگئی وہ خبر جس کا شدت سے انتظار تھا، بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) 300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، جس کے مطابق 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ۔

 

 

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق “فیول چارج ایڈجسٹمنٹ” سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ، 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی ، اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے ۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ، بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ، جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں