لاہور(آئی این پی )پاکستان میں ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔اٹلس ہونڈا کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے، سٹی سی وی ٹی 1.2 اور 1.5 ایل کی قیمت میں 3، 3 لاکھ ،سٹی اسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 10 ہزار اور سٹی اسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کم کردی گئی ہے۔
ہونڈا کی بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت میں 3 لاکھ 60 ہزار روپے ،ہونڈا سوک کی 1.5 ایل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں 4 لاکھ 50 ہزار، سوک 1.5 ایل اوریل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ اور ٹربو آر ایس 1.5 ایل ایل-سی وی ٹی کی قیمت میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔اٹلس ہونڈا نے قیمتوں میں حالیہ رد و بدل ایکس فیکٹری پرائس میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہونڈا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 اگست سے کر دیا گیاہے ۔
قبل ازیں 30 جولائی کو ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں