عوام کیلئے سرپرائز، پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کی سمری بھجوا دی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 15 روپے اور ڈیزل7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے 15 روز کے بعد تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی پالیسی کے تحت آج پندرہ اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی ہونے کا امکان متوقع ہے۔

 

اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7 روپے اور مٹی کا تیل 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ آج کریں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے صارفین کیلئے قیمتو میں مزید ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔یاد رہے یکم اگست کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت 93 ڈالراور برطانوی تیل 99 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید ساڑھے 5 فیصد کمی ہوگئی ہے،جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی تیل کی قیمت گر کر 93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 4.15 فیصد گر گئی ہے، جس کے بعد برطانوی تیل کی 99 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 30 جون کو تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباَ 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا تھا۔

 

 

اوپیک پلس کے آئندہ اجلاس میں گروپ کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کی توقعات کم ہونے پر جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔برنٹ خام تیل کے ستمبر کے سودوں میں 2.79 ڈالر ، یا 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ستمبر کے سودوں کی قیمت 109.93 ڈالر بی بیرل ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی یونائیٹڈ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.79 ڈالر یا 3 فیصد بڑھ کر 99.21 فی بیرل ہو گئی۔ دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اسی طرح مٹی کے تیل میں 4 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19پیسے ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے۔

close