ابوظبی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ہے اور اس کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے۔ اماراتی نیوزایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کا مقصد پاک یوایای تعاون کا فروغ اور مواقع کی تلاش ہے، سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے۔
اماراتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، اس تعاون میں گیس، توانائی، صحت، بائیوٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاک یواے ای تعاون میں زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور مالیاتی خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں