کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 8ہزار روپے کی کمی، خوشخبری سنا دی.۔۔ ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپےکمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 8 ہزار 600 روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 7 ہزار 373 روپےکم ہوکر 1 لاکھ24 ہزار 571 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 14 ڈالرکم ہوکر 1766 ڈالر فی اونس ہے۔






