انٹربینک میں ڈالر 9 روپے سے زائد سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 231 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔

close