گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی

اسلام آباد (پی این آئی )معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی اور ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 239 روپے سے تجاوز کرگیا مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 207 روپے 10 پیسے دکھائی گئی۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 10 دن سے مسلسل مہنگا ہورہا ہے اور اس دوران 30 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے لوگ ضرور تجسس میں مبتلا ہوگئے۔گوگل کی غلطی نظرانداز کرنے والے بہت سے نادان اس خیال میں ہوں گے کہ کل مارکیٹ کھلتےہی ڈھیروں ڈالر خریدیں لیں گے تاہم سرچ انجن گوگل کی جانب سے دکھائی جانے والی ڈالر کی یہ قیمت بہت سوں کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

۔

close