سپر ٹیکس عائدکرنے کے بعد پہلا بڑا دھچکا، ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور( پی این آئی) سپر ٹیکس کی آڑمیں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کے نرخ میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایل پی جی 200 روپے کلو کے بجائے اب 210 روپے فی کلو فرخت ہوگی،گھریلو سلنڈر کی قیمت 120 روپے اضافے سے 2475 روپے جبکہ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 455 روپے اضافے سے 9532 روپے میں فروخت ہوگا،

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کے نرخ میں اضافے کو بھی بلا جواز قراردے دیا،اورکہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے،حکومت مارکیٹ میں مصنوعی قلت کا نوٹس لے،یادرہے کہ ملک میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔سی پی پی اے کی مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت دیگر ممبران کی موجودگی میں سماعت کی گئی ، جہاں سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ، تاہم دوران سماعت نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے تحت 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ بنتا ہے ، جس کے ساتھ ہی بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا،بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا ، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

close