واشنگٹن (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً ساڑھے چھ فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 7.49 ڈالر کم ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1 فیصد کم ہوئی ہے۔ یہ 7.74ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تین ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔ وہ امریکی شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے وہ جلد ہی کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں