کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 550 روپے اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے اضافے کے بعد 1 تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 470 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 1833 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔