اسلام آباد (پی این آئی) نئے مالی سال میں عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، آئندہ سال کے کے وفاقی بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں 1048 ارب روپے اضافے کی سفارش متوقع ہے۔ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4695 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی ہے۔بجٹ کی تیاری سے منسلک ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں