اسلام آباد (پی این آئی )امریکی کرنسی ڈالر نے ایک اور ریکارڈ بنادیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی پرواز جاری ہے اور ڈالر 194.4 روپے کا ہوگیا۔پیر کو انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 47 پیسے سے زائد مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 194.4 روپے کا ہوگیا۔ موجودہ حکومت کےصرف35دن کےدوران ڈالر11.50روپےمہنگاہوا اور ملکی قرضوں پر 1400 ارب روپے کا بوجھ پڑچکا ہے۔






