خسارہ کم ، قسط بحال کرانی ہے، مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف جانے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو شوکت ترین کر گئے ہیں وہ میر لیے کرنا مشکل ہے البتہ پی ٹی آئی نے جتنے معاہدے کیے ہیں، ہم اس پر پابند رہیں گے، وفاقی کابینہ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے اندازے سے 500 ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اوسط آمدنی 30 ہزار روپے ہے، شوکت ترین نے 30 روپے لیوی اور34 روپے سیلز ٹیکس لگانے کا کہا تھا، ہماری امپورٹ زیادہ ہے جب کہ ایکسپورٹ بہت کم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت فنانسنگ کے بہت سارے ذرائع ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت میری کوشش آئی ایم ایف قسط کو بحال کرنا ہے اور آئی ایم ایف سے جا کر مذاکرات کرنا ہیں، آج یاکل (منگل ، بدھ ) آئی ایم ایف جا رہا ہوں۔سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارے ہاں ہر وقت پانی ناک کے قریب پہنچا ہوتا ہے،کبھی ڈوب رہا ہوتا ہے تو کبھی منہ پر آرہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014کے دھرنے کے بعد سے ہم اپوزیشن میں ہیں، گورنر کی مدت بڑھانے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا، انہوں نے ایل این جی گیس بنا کر بیچ دی، ہمیں اس وقت کچھ نہ کچھ کر کے خسارہ کم کرنا ہے۔۔۔۔۔

close