سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت1715 روپے کم ہوکر 113426 روپے ہوگئی ہے

 

 

جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ6 ڈالرز اضافے سے 1933 ڈالرز فی اونس ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج ملک میں ڈالرز کی قدر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں