خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی (پی این آئی)خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 550 روپے ہوگئی ۔

 

دس گرام سونا 172 روپےسستا ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 925 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کم ہوکر 1966 ڈالر فی اونس ہے۔

close