سونا پھر انتہائی مہنگا ہو گیا، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) سونا پھر انتہائی مہنگا ہو گیا، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے بڑھ گئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 254 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 1905 ڈالر رہی۔

close