عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی درخواست دیدی گئی

کراچی (پی این آئی) کےالیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 40 پیسے بڑھانے کی درخواست کردی، بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے مانگا گیا ہے، صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق کےالیکٹرک نے نیپرا سے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 40 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا میں جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے مانگا ہے، صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا میں جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔ کےالیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بھی سہ بجلی30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی۔

close