موجیں ہی موجیں، سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی)موجیں ہی موجیں، سونا کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔۔۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپےکمی کے بعد سونا ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے تولہ ہوگیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کی کمی سے ایک لاکھ سات ہزار 767 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پانچ ڈالر کم ہوکر 1851 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

close