نووا سٹی پشاور، عالمی شہرت یافتہ سکواش کھلاڑی جہانگیر خان نے نووا سٹی پشاور آفس کا افتتاح کر دیا

پشاور (پی این آئی) سکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کرنے والے عظیم ترین کھلاڑی جہانگیر خان” نےنووا سٹی پشاور آفس کاافتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقد ہونےوا لی باوقار تقریب میں چیئرمین نووا گروپ جنید افضل کے ہمراہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ثقلین مشتاق اور پاکستانی ٹیلی وژن کے شہرت یافتہ پرائیڈ آف پرفارمنس نجیب اللہ انجم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ نووا سٹی پشاور، یونیورسٹی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ میں اپنے منصوبے کے لیے ایک ایسا رابطہ مرکز قائم کر رہی ہیں جہاں نووا سٹی سے متعلق پشاور اور ارد گرد کے شہریوںکے اطمینان کے مطابق سوالوں کے جواب مل سکیںگے اور منصوبے کی تفصیلات دستیاب ہو ں گی۔ نووا سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پشاور میں ہاؤسنگ کے ایک نئےوژن کو پیش کرنے جا رہےہیں۔آج کی تقریب کے مہمان خصوصی جہانگیر خان تقریب میں پہنچے تو نووا گروپ کے چیئرمین جنید افضل اور ڈائریکٹر آپریشنز بلال بن اشتیاق نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب میں موجود حاضرین سے خصوصی مہمانوں جہانگیر خان نے کہا کہ نووا گروپ کا پشاور میں بڑے منصوبے کا آغاز کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پشاور کو قومی سطح پر اس کا حق مل رہا ہے اور یہاں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، نجیب اللہ انجم نے کہا کہ اتنے بڑے منصوبے کا آغاز پشاور میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پشاور کے لیے لوگوں کے لیے نووا سٹی کا یہ منصوبہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔نووا گروپ کے چیئرمین جنید افضل نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پشاور سے ابھرنے والے سکواش کے نئے کھلاڑیوں کی تربیت اور بڑے مقابلوں کے انعقادکے لیےمنصوبے میں طورسم خا ن سکواش کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جو کہ نووا سٹی پشاورکی طرف سے جہانگیر خان اور پشاور کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا ۔

جہانگیر خان نے سکواش کمپلیکس کے تعمیر کیے جانے کی تعریف کی اور اسے سکواش کے کھیل کے مستقبل کے لیے خوش آیند قرار دیا۔ تقریب میں نووا سٹی کے دفتر کا رسمی فیتہ کاٹ کا افتتاح کیا گیا ور منصوبے کی کامیابی کے لیے دعا مانگی گئی۔ تقریب میں پشاور گردو نواح سے ہر شعبہ زندگی خصوصی طور پر کاروبار او رجائیداد سے متعلق اہم شخصیات نے شرکت کی۔۔۔۔۔

close