سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1796 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ یہاں فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 171 روپے کی کمی سے ایک لاکھ آٹھ ہزار 25 روپے ہوگئی ہے۔

close