سونے کی قیمت میں مزید 1200روپے فی تولہ کا اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں مزید 1200روپے فی تولہ کا اضافہ، خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی ۔۔۔ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے۔

close