سونا مزید کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟ خریدارو ں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی) سونا مزید کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟ خریدارو ں کی موجیں لگ گئیں۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز فی تولہ سونا 1350 روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ہونے والی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 1157 روپے کی کمی سے ایک لاکھ سات ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے جہاں فی اونس کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1874 ڈالر ہوگئی ہے۔

close