کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اچانک سونا انتہائی مہنگا ہو گیا۔۔۔ پاکستان میں مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونا 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 995 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 1784 ڈالر ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں